رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر


رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا جس کا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔

موقر قومی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 24 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے، جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 78ہزار776کی سطح پر آ گیا

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی شرائط کے مطابق پاورسیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، گردشی قرض کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔


متعلقہ خبریں