سیکیورٹی فورسز کاضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

pak army

سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، دونوں اطراف فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

تحریک انصاف کا جلسہ ، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی6اور7ستمبر کی شب کی گئی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ جبکہ ہلاک ہونیوالے دہشتگردسیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، بلوچستان میں ترقی اوراستحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں