صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے۔
صدر کے دستخط سے بل قانون بن گیا ،فوری نافذ العمل ہوگا ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کےلیے کاپی بھجوا دی۔
کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ کا نام دیا گیا ہے، قانون کے تحت بغیر اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کوئی جلسہ یا اجتماع منعقد نہیں ہوسکتا اور ریڈ زونز یا ہائی سیکیورٹی زونز میں جلسے جلوس کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔