کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کل تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، ہم این او سی دینے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

رؤ ف حسن کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا ہو گا۔ ہمارا جلسہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف اور ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ہوگا، جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہونگے، جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا لیکن سوموار کو بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔


متعلقہ خبریں