وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مریم نواز نے (ڈسکس تھرو)گولہ پھینکنے میں اعلی کارکردگی پر اتھلیٹ کو شاباش دی۔
مریم نواز نے کہا کہ حیدرعلی کی پیرالمپکس میں کامیابی نشان منزل ہے، منزل حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کریں، حیدرعلی جیسے ایتھلیٹ دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہیں۔
بابراعظم کی کپتانی خطرے میں، تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان مقرر کئے جانے کا امکان
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے پیرس پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔حیدر علی نے 52.54 میٹر دور ڈسکس پھینک کر یہ اعزاز حاصل کیا۔