وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں جاری آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیرہوگئی ، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی،آل پارٹیز کانفرنس اجلاس میں جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
پی پی نے رویہ درست نہ کیا توعدم اعتماد کی تحریک بھی لائی جا سکتی ہے، اپوزیشن رہنما آزاد کشمیر
اے پی سی میں بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ، حریت قیادت اور سیاسی کارکنان کی غیر قانونی نظر بندی اور قید کی بھی مذمت کی گئی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا،قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات آئین کے مطابق مقررہ مدت میں منعقد کیے جائیں گے۔
