ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

rain بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اورحافظ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں