نیروبی: وسطی کینیا میں پرائمری بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 17 کمسن طلبہ ہلاک اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول میں آگ لگنے سے 14 طالب علم زخمی ہوئے تھے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک طالب علم دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اینڈ اراشا اکیڈمی اسکول میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ شدید جھلسنے کی وجہ سے بیشتر طلبہ کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر بھی دبئی میں ہوگی
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔