آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز

maryam nawaz

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں ،جس کی قسط بہت کم رکھی گئی ہے۔

مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15لاکھ قرضہ کی 14ہزار ماہانہ قسط ہو گی ، 7سال میں اقساط ادا کرنی ہیں اور اس میں کوئی سود نہیں ہو گا۔

فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں ، قسط کو کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ ہر کوئی اسے آسانی کیساتھ واپس لوٹا سکے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے قرض فراہم کیا جائے گا، قرعہ اندازی کا آغاز ڈیرہ غازی خان سے کیا گیا ہے، آج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کا خواب پورا ہو گیا ہے۔

کے الیکٹر ک ظلم بند کرے، عوام 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کررہے ہیں، فاروق ستار

مریم نواز نے مزید کہا کہ 30دن میں اسکیم پر عمل کرنا چھوٹی بات نہیں ہے ، قرعہ اندازی میں کامیاب افرا د کو 15ستمبر کو قرض مل جائے گا۔


متعلقہ خبریں