لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی دھرنا معاہدے پر پراپیگنڈا کرنے والے عوام کا نقصان کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں اس کا فائدہ حکومت کو ہو گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئی پی پیز کو چھوٹ دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی۔ اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو دھرنا اور لانگ مارچ کے آپشنز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتالوں سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ پورے ملک میں یکم ستمبر سے ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ آن لائن ممبر شپ بھی ہو رہی ہے اور گلی گلی بھی جائیں گے۔ جماعت اسلامی کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ عوام سے اتحاد کرے گی۔