ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبر کو ہوگی

عید الفطر

ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ جب کہ عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبر کو منائی جائے گی۔

چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شہادتوں پر غور کے بعد کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الاوّل 1446ھ ہجری 6 ستمبر جبکہ 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر کو ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الاوّل 7 ستمبر 1974 کے یوم ختم نبوت کی گولڈن جوبلی کے طور پر آرہا ہے، ہم یوم دفاع بھی 6 ستمبر کو منا رہے ہیں۔

چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

انہوں نے کہا کہ پیغامِ پاکستان کو ہر گھر کی آواز بنایا جانا چاہیے، ہم پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں کی قدر کرتے ہیں۔

اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک تھے۔

علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں