آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

skylight

خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہری پور کے مقامی افراد موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیو 1122 اور پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت راجہ وقاص ولد محمد اسلم مرحوم کے طورپر ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں