محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پھوٹھو ہار، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
نائیجریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 200 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی،کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ
این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 4 ستمبر تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں ہلکی سے تیزبارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان میں قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین اور کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مون سون کے نئے اسپیل کے دوران شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اورگوجرانوالہ میں بارشیں متوقع ہیں، گجرات، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، چنیوٹ اوردیگر شہروں میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، فی الوقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔