اپوزیشن سے مذاکرات پر مسلم لیگ ن تقسیم، بعض لیگی رہنما ناخوش

پی ایم ایل این pmln

پاکستان مسلم لیگ (ن)اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر تقسیم ہوگئی اور بعض لیگی رہنما نا خوش ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں دیگر سیاسی امور کے علاوہ اپوزیشن سے مذاکرات پر بھی گفتگو زیر بحث آئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات پر مسلم لیگ ن میں تقسیم ہے۔ اجلاس میں احسن اقبال اور خواجہ آصف کے مذاکرات سے متعلق بیانات پر چند لیگی رہنما ناخوش ہیں۔

سمندری طوفان اسنیٰ کا اثر کمزور، محکمہ موسمیات کا دسویں الرٹ جاری

ذرائع کے مطابق ن لیگ رہنماوں کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہے۔ اس موقع پر ہمیں غیر مشروط مفاہمت کی طرف بڑھنا ہوگا۔

شرطیں رکھنا اور مذاکرات کی مخالفت سے مزید خرابی ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اپوزیشن کے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے احسن اقبال اور خواجہ آصف کے بیانات کو اہم حکومتی شخصیت کی سپورٹ حاصل تھی۔


متعلقہ خبریں