چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے مسلم لیگ ن سے کوئی مذاکرات کیے نہ ہی خواہش ہے، ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا ئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماوں سے مذاکرات کیلئے رابطے میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی یا سینئر قیادت نے ن لیگ سے نہ کوئی مذاکرات کیے نہ ایسی کوئی خواہش ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 2 فیصد تک کرایوں میں کمی کا اعلان
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی نہ اور نہ ہی کوئی فیور مانگا۔