پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کیلئے سر سید ایکسپریس چلا دی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے، ٹرین رات 9 بجے کراچی سے روانہ ہو کر اگلے روز رات 9بجے راولپنڈی پہنچے گی۔
اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
ترجمان نے بتایا کہ ٹرین راولپنڈی سے دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر1بجکر50منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کیلئے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی اور ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی۔
ترجمان کے مطابق سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً 3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔