کوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا، محمود خان اچکزئی

Mahmood Achakzai

اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی مذاکرات کے لیے تیار ہے تو اچھی بات ہے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ سے پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے۔ پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ کرنل خالد امیراوران کے3رشتہ داربحفاظت گھر پہنچ گئے

محمود اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے۔ سیاستدان آئین کی بالادستی کے لیے اکٹھے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔


متعلقہ خبریں