اسرائیلی فوج کا جنین پر بلڈوزروں سے دھاوا ، بمباری سے مزید 12 شہید

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں ، دوسری جانب جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، قاہرہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

علاوہ ازییں ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر اسرائیلی فائرنگ کے بعد امدادی تنظیم نے غزہ میں کام روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں