کراچی میں طوفان کا پانچواں الرٹ جاری

Cyclone

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا پانچواں الرٹ جاری کر دیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 167 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم آج صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکم ستمبر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا،ڈی جی میٹ

محکمہ موسمیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں50 سے60 کلومیٹر اور کبھی70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ سندھ کے ماہی گیر 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام اوڑماڑہ سے طوفان کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہے۔ سمندری غیرمعمولی سرگرمی ابتداء میں مغرب/ شمال مغرب اور پھر مغرب/جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں