وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی صحت دریافت کی ۔ وزیر اعظم نے مولانا کے فرزند اور سابق وزیر مولانا اسعد محمود سے بھی جملوں کا تبادلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم دوبارہ مل کر چلیں۔ مولانا، ہماری خواہش ہے کہ آپ پھر ہماری سرپرستی کریں۔
اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے،مولانا فضل الرحمان
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ہم تو وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے، آپ نے ہی راستہ بدل لیا۔
ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا جواب حکومت کے لیے واضح پیغام ہے۔