سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں 12خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20اگست سے جاری آپریشن میں ہلاک خارجی دہشت گردوں کی تعداد37ہوگئی،آپریشن میں 14خارجی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
انٹر بینک مارکیٹ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا، علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔