انٹربینک میں ڈالر278.45روپے کا ہو گیا

ڈالر

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر 7 پیسے کی کمی سے 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 10 پیسےکی کمی کے بعد 278 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.60پیسےجبکہ قیمت فروخت280.10 پیسے رہی ۔ دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 368.70 روپے پر رہا ۔ خلیجی کرنسیوں میں ، سعودی ریال 74.45 روپے اور یو اے ای درہم 76.25 روپے کا ہوگیا۔


متعلقہ خبریں