ٹی ٹوئنٹی سیریز، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کردیا

ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے آخری ٹی ٹوئںٹی میچ میں شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔

گزشتہ روز برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو آخری میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 13 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 13 اوورز میں 108 رنز بنائے۔ ڈی ایل ایس کے تحت ویسٹ انڈیز کو 13 اوورز میں 116 رنز کا ہدف دیا گیا۔

جنوبی افریقہ میں بہت بڑا قیمتی ہیرا دریافت

ویسٹ انڈیز نے 9.2 اوورز میں ہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔ اوپننگ بلے باز شمرون ہیٹمائر نے 31 رنز، شائے ہوپ نے 42 اور نکولس پورن نے 35 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

اس طرح ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔


متعلقہ خبریں