وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

Ispr

سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سیکورٹی اہلکار بھی بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا یا گیا ہے۔

20 اگست سے جاری خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جرات مندانہ اور کامیا ب آپریشن کے دور ان سیکیورٹی فورسز نے 25 خوارج کو ہلاک کردیا جن میں خوارج کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، ان کا رروائیوں میں 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے دوران فورسز کے4 جوان بھی شہید ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین الگ الگ آپریشنز، 5 دہشت گرد ہلاک، پولیس کانسٹیبل شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان میں مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔


متعلقہ خبریں