وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی عہدیداروں کی تبدیلی کیلئے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کر دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے حماد اظہر کی جگہ شیخ وقاص کو لانے کے لیے سفارش کی، انہوں نے شیخ وقاص اکرم کا نام حماد اظہر کے متبادل کے طور پر دیا ہے۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی میں اتفاق رائے میں مشکلات درپیش تھیں۔
اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کیلئے شبلی فراز اور بانی پی ٹی آئی کو قائل کیا جارہا ہے۔
پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی تحریک انصاف کو پیغام دیا ہے کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہیں رکھ سکیں گے انہیں حماد اظہرکے نام پر تحفظات ہیں اس لیے ان کی جگہ کوئی متبادل نام ہونا چاہیے۔