حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش، سبسڈی ختم کر نے اور سستی اشیاء مہنگی کرنے سے جہاں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں یوٹیلیٹی سٹورز کے 11ہزار سے زائد ملازمین سمیت ڈیلی ویجزاور دیگرملازمین کا معاشی مستقبل بھی دائو پر لگ گیا ہے۔
ملک بھرسے ملازمیں نےیوٹیلیٹی سٹورز بند کرکےغیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستی اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا، جس سے چینی 109روپے سے بڑھ کر 155روپے،گھی 380روپے سے بڑھ کر 450روپے اور آٹا 648روپے سے بڑھ کر 1500روپے تک پہنچ گیا ہے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے
دوسری طرف شہریوں نے کہا ہے کہ 50ارب کی سبسڈی ختم کر نا پونے تین کروڑ غریبوں کے حق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مہنگائی کے اس طوفان میں امید کی ایک کرن تھی اس پر بھی حکومت نے سبسڈی ختم کرکے غریب لوگوں کی آس امید توڑ دی ہے۔
صارفین کا مطالبہ ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو نہ صرف جاری رکھا جائے بلکہ آٹا، چینی اور گھی کے ساتھ ساتھ مختلف دالیں، چاول،بیسن کو بھی سستا کر کے عوامی ریلیف کے دعو ؤں کو پورا کیا جائے۔