راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی تاریخی فتح ، پاکستان کو عبرتناک شکست

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں مہمان ٹیم کو صرف 30 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے 6.3 اوور میں پورا کر لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں یہ پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، صرف محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4 اور شکیب الحسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں میچ کے پانچویں روز پاکستان نے کھیل کا آغاز 23 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر کیا، کپتان شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور حسن محمود کی گیند پر 37 گیندوں پر 14 رنز بنا کر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، سابق کپتان 22 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

پاکستان کا پانچواں نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا، اوپنر بلے باز 86 گیندوں پر 37 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر شادمان اسلام کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی چھٹی وکٹ 105 رنز کے مجموعے پر گری جب آغا سلمان بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنائےاور 117 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

بنگلہ  دیش کی جانب سے 565 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے میں سب سے اہم کردار مشفیق الرحمان نے اد ا کیا ، انہوں نے 191 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی ۔


متعلقہ خبریں