پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے اپوزیشن سے معاملات فہمی کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپویشن سے رابطے بھی شروع کر دئیے ہیں۔
یاسر گیلانی، مہرشرافت علی سینئر نائب صدرو پی ٹی آئی لاہور مقرر
ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے ملکی استحکام اور معیشت کے معاملات پر تین رکنی کمیٹی کام کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ با ضابطہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔