بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔
رؤف حسن کے فون کے فارنزک تجزیے سے علیمہ خان کے پارٹی میں اثر و رسوخ، بشریٰ بی بی سے تنازع اور جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے اور فروغ دینے سے متعلق چشم کشا حقائق سامنے آ گئے ہیں۔
اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان سے ملاقات کرکے جلسہ ملتوی کرنیکا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان
ذرائع کے مطابق رؤف حسن کے فون کے فارنزک تجزیے سے پتہ چلا کہ 23 جون کو علیمہ خان نے رؤف حسن کو وٹس ایپ پر پیغام بھیجا، بشریٰ بی بی سے منسوب اس پیغام میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کی روداد بیان کی گئی، علیمہ خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کا ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشییرہ نے رؤف حسن کو ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کے اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے۔
توشہ خانہ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج
ذرائع نے بتایا کہ پیغام میں بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی موت کا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کی گئی۔
بشریٰ بی بی کی طرف سے بیان کی گئی فرضی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے جیلر سے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ جیلر پر انہیں مارنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اگر انہیں مارا گیا تو عوام جیلر کو نہیں چھوڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو بھیجے گئے پیغام میں علیمہ خان بشریٰ بی بی کے پیغامات کو ڈس انفارمیشن قرار دے رہی ہیں۔