شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان ، راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ ٹکٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے

راولپنڈی ٹیسٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان کر دیا، اب شائقین پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں ٹکٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ شائقین کرکٹ کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا ہے تاکہ وہ بغیر ٹکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

راولپنڈی ٹیسٹ ، بنگلہ دیش نے 5وکٹوں پر 316رنز بنا لیے

پاکستانی شائقین کے لیے ہفتہ اور اتوار کو راولپنڈی اسٹیڈیم کے شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسرعرفات، جاوید میانداد انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

جاوید میانداد اور وی آئی پیز اینکلوژرز فیملیز کے لیے مختص کر دیا گیا ہے ، ٹیسٹ میچ کیلئے آخری 2 روز کے ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ ری فنڈ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں