چہلم حضرت امام حسینؓ ،سندھ بھر کے سکولوں میں 26 اگست کو تعطیل کا اعلان


سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعطیل دی ہے۔

اب اگر جلسہ منسوخی کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عمران خان کا کارکنوں کو پیغام

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کےموقع پر کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کر رہے،قوم2ماہ میں خوشخبری سنے گی، وزیر توانائی

صحافی،قانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکار،بزرگ شہری،خواتین اور12سال سےکم عمرکےبچےپابندی سےمستثنیٰ ہونگے،


ٹیگز :
متعلقہ خبریں