ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

bazar

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.69 فیصد ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،9اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

24سے 30 اگست کے دوران جنوبی پنجاب میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی

رپورٹ کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت میں 17 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا،دال چنا کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آلو کی فی کلو قیمت میں 2روپے 40 پیسے اضافہ ہوا،تازہ دودھ ،لہسن، دال ماش اوردہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا، اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر،مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

اٹک،گاؤں گلیال میں سکول وین پر حملہ،ڈرائیور زخمی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 34 روپے 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

20کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 37 پیسے سستا ہوا،گزشتہ ہفتے کیلے فی درجن 3روپے سستے ہوئے،چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کی کمی ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق

دال مسور، دال مونگ اور بریڈ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،گزشتہ ہفتے چائے، گیس اور بجلی چارجز سمیت 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


متعلقہ خبریں