قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق کی گئی ہے ۔
ڈی جی پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایم پاکس سے متاثرہ شخص کا تعلق نوشہرہ سے ہے ،خیبر پختونخوا میں رواں سال ایم پاکس مریضوں کی تعداد 2ہوگئی۔
لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد
مریض خلیجی ملک سے پشاور آیا تھا، ایئرپورٹ پردوران اسکریننگ تشخیص ہوئی،متاثرہ مریض کی ہسٹری لی گئی اور نمونہ پبلک ہیلتھ لیب بھیجا گیا۔
دوسری جانب ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کے معاملے پر ہوائی اڈوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور ملتان ایئر پورٹ پر ایم پاکس سے متعلق آگاہی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔
صدر مملکت کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت
فیصل آباد، سیالکوٹ، کوئٹہ اور اسکردو ایئرپورٹ پر بھی آگاہی سینٹرز قائم کیے گئے،بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں سے 19 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی۔
دو روز میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے 40 پروازیں آئیں،اسلام آباد ایئرپورٹ پر2روز میں 5 ہزار 485افرادکی اسکریننگ کی گئی۔
لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے 32 پروازیں آئیں جہاں 6 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی،کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے 35 پروازوں آئیں،4 ہزار 214 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔
ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے،پی ٹی اے
ملتان ایئرپورٹ پر 12 پروازوں سے 1571 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی،پشاور ایئرپورٹ پر 6 پروازوں کے ذریعے آئے 682 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی،کوئٹہ ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے 207 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔