لوسانے ڈائمنڈ لیگ، نیرج چوپڑا سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں پہنچ گئے

نیرج چوپڑا

بھارتی جیولین تھرور اور پیرس اولمپکس میں سلور میڈلسٹ نیرج جوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ 2024 میں سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری لوسانے ڈائمنڈ لیگ 2024 میں نیرج چوپڑا نے گروئن انجری میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیرج چوپڑا نے سیزن کا بہترین 89.49 میٹر کا تھرو پھینک کر ڈائمنڈ لیگ میٹنگ سیریز ٹیبل میں دوسرے نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیرج چوپڑا نے 82.10 میٹر کی پہلی، 83.21 میٹر کی دوسری تھرو پھینکی۔ تیسرے راؤنڈ میں نیرج چوپڑا نے 83.13 میٹر اور چوتھے راؤنڈ میں 82.34 میٹر کی تھرو پھینکی۔ پانچویں راؤنڈ میں 85.58 میٹر کی تھرو پھینکی۔

چیئرمین واپڈا نے ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیدیا

بھارتی ایتھلیٹ نے سیزن کی بہترین تھو چھٹے راؤنڈ میں پھینکی جو 89.49 میٹر دور جاکر گری اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئے۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے اسی راؤنڈ میں 90.61 میٹر تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

ڈائمنڈ لیگ کا فائنل 14 ستمبر کو برسلز میں کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ لیگ میٹنگ سیریز ٹیبل میں ٹاپ 6 میں شامل کھلاڑی فائنل میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈلس پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔


متعلقہ خبریں