آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے 44 طلبہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)کا دورہ کیا جس کے دوران وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور دور حاضر کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم، تنقیدی سوچ اوراختراع کی اہمیت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے ڈیجیٹل دورمیں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔اس موقع پر طلبہ نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔