اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

اٹک

اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اسکول وین کا ڈرائیور بھی واقعے میں زخمی ہے۔ تمام زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر راولپنڈی سے واقعے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔


متعلقہ خبریں