اسلام آباد کے اسکولوں میں آج عام تعطیل کا اعلان

Islamabad

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سرکاری و نجی اسکولوں میں آج عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسکولوں کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 22 سے 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے سیاسی و عمومی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن جلسہ کریں گے،این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،بیرسٹر گوہرعلی

امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں