سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہو گئی

سونے قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 8 ارب ڈالر بیرونی قرضہ ادا کر دیا

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا جس سے سونے کے نرخ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہیں۔


متعلقہ خبریں