بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن پوپن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نظم الحسن پوپن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ نظم الحسن پوپن کے پاس وزیرِ کھیل کا بھی قلمدان تھا۔
وویمن ٹی20ورلڈکپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات منتقل
نظم الحسن بطور صدر بی سی بی چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی حالات کے بعد سے لندن میں روپوش ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بی سی بی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اصلاحات لانے کی خاطر محمد یونس کی زیرِ قیادت حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔