سلمان خان کی سپر ہٹ فلم 35 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

سلمان خان بھائی جان

بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

سلمان خان نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں، یہی وجہ ہے کہ فینز ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، لیکن ان کی کچھ فلمیں زیادہ بزنس کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد ان کے مداح کچھ مایوس ہوئے تاہم اب سلمان خان کے فینز کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔

شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا

فینز کیلئے خوشخبری سلمان خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 35 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی’ میں نے پیار کیا ‘کو دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “میں نے پیار کیا ” جس سے  سلمان خان نے بطور ہیرو بالی وڈ میں انٹری کی ، یہ فلم  23 اگست کو بھارت کے مخصوص تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں