کبھی آنکھ میں آنسو نہیں آئے، بچوں کو گارڈ آف آنر ملا تو آنکھیں نم ہوگئیں، مریم نواز

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے جیسے انسان کو رُلانا کوئی آسان کام نہیں، بچوں کی کامیابی پر ماں کی طرح خوش ہوں، کل میری جگہ یہ بچے بچیاں کھڑے ہونگے۔

پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج طلباء اور والدین کے لیے بڑا دن ہے۔ پوزیشن ہولڈرز نے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا، تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں دیا، مریم نواز کا مصطفی کمال کو جواب

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈر طلباء ہمارے سر کا تاج ہیں، وزیر تعلیم سے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر دیا جائے۔ کل میری جگہ آپ پوزیشن ہولڈرز میں سے کوئی بچہ یا بچی کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو گارڈ آف آنر ملتے دیکھا تو آنکھیں نم ہوگئیں۔ اس سے پہلے کتنی بار جیل گئی ہوں، مقدمات کا سامنا کیا ہے لیکن کبھی میری آنکھ میں آنسو نہیں آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دانش اسکولز وزیراعظم شہباز شریف صاحب کا لگایا گیا پودا ہے۔ آفس میں بیٹھ کر والد نواز شریف اور چچا شہباز شریف کے کاموں کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے اوپر احساس ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

جو ہوگیا وہ ہوگیا، آنے والے وقت کا سوچیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر پیغام

لیگی رہنما نے کہا کہ یہاں جو وزیرِ تعلیم لگائے جاتے ہیں ان کا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بہت پڑھے لکھے ہیں اور ان کی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 5 سال میں پنجاب میں شعبہ تعلیم کی شکل بدل جائے گی۔ الیکٹرک بائیکس بھی طلبا کو ملنا شروع ہوگئی ہیں، تقریباً 30 ہزار الیکٹرک بائیکس طلبہ کو دے رہے ہیں، تعداد مزید بڑھائیں گے۔


متعلقہ خبریں