باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈ ر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشت گرد ہلاک ، 4 زخمی ہوئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3بہادرجوان شہید ہوئے ۔
عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری
شہید ہونے والوں میں نائیک عنایت خان ، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ افغان عبوری حکومت کو موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے۔
توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی،افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
صدر مملکت نے باجوڑ میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 3جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کے شہداء قوم کا فخر ، پوری قوم احسان مند رہے گی،سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنایا۔
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ،افواج پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ،پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا
پوری قوم شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی ،صدر مملکت نے شہداء کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
سیکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے وطن عزیز کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں،شہید بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔