احسن اقبال کا بیٹا احمد اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کا چیئرمین منتخب

ahsan iqbal sons

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال چودھری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوگئے۔

احمد اقبال چوہدری 21 اپریل کو ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 54 ظفروال سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ احمد اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے فری ڈگری پالیسی ختم کر دی

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(III) اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

انتخابی عمل مکمل ہونے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری جنرل چودری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیئے۔


متعلقہ خبریں