تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔
پنجاب یونیورسٹی نے فری ڈگری پالیسی ختم کر دی
کوہاٹ ٹل بلاک کے تین کنوں سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل ہورہا ہے، تین کنوں سے مجموعی طور پر یومیہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔
چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے کوہاٹ کے رازگیر 1 میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم
اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔