ہم اپنے وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان

FAZLUR REHMAN

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معدنی وسائل پر یہاں کے بچوں اور ان کی نسلوں کا حق ہے، ہم اپنے وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

لکی مروت میں فضل الرحمان نے جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے صوبے اور بلوچستان سے سی پیک گزر رہا ہے، جبکہ پختونوں کی سرزمین پر گزشتہ چار دہا ئیوں سے قتل و غارت گری اور خونریزی جاری ہے۔انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

جولائی میں بجلی کی قیمت 9روپے یونٹ رہی، بل 80 روپے سے کیوں آرہا ہے؟ ڈاکٹر اعجازگوہر

سربراہ جے یو آئی (ف) نے عالمی طاقتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کی مذہبی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور اب معاشی جنگ پاکستان میں لڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

فضل الرحمان نے اسرائیل پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اسرائیل نے 40 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حمایت فلسطین کے ساتھ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں پر ہر طرف سے بارود اور آگ برس رہی ہے، مگر ہم امن اور حقوق حاصل کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سالمیت اور اندرونی جدوجہد کے لیے متحد رہیں گے۔

پی ٹی آئی کالاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اسمبلی نے فیصلہ دے دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اپنے وسائل پر اپنا حق چاہتے ہیں۔ اگر ہم متحد رہیں گے تو کوئی بھی طاقت ہمارے وسائل پر حملہ اور قبضہ نہیں کر سکتی۔


متعلقہ خبریں