پنجاب میں 200 یونٹ والے بجلی صارفین 14 روپے کے ریلیف سے محروم

بجلی ریلیف

پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے تاہم ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔ فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور مریم نواز نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں