طلبا کی دلچسپی، وزیر اعلی پنجاب نے ای بائیکس کوٹہ میں اضافہ کر دیا

Maryam Nawaz

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث ای بائیکس کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔ اپلائی کرنے والے تمام طلبا کو ای بائیکس دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیز ون کے لیے ایک لاکھ 90 ہزار طلبا نے رجسٹریشن کرالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی وجہ سے کچھ چیزیں راستے میں حائل ہیں، رانا مشہود

بلال اکبر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کا طلبا کو موٹر بائیکس دینے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ ای بائیک کے خواہشمند مزید 50 ہزار طلبا کی درخواستیں بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بائیک اسکیم مزید تیز کرنے اور متعلقہ محکموں کو بائیک اسکیم کی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ طلبا کو بائیکس کے حصول میں آسانی پیدا کی جاسکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ پہلے فیز میں 20 ہزار بائیکس رکھی گئی ہیں۔ 19 ہزار پٹرول جبکہ ایک ہزار ای بائیکس شامل ہیں۔ الیکٹرک بائیک مہنگی اور اس کا ایڈوانس بھی زیادہ ہے مگر تمام اضافی رقم کا بوجھ حکومت برداشت کر رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں