بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں، شیرافضل مروت

Shair Afzal Marwat

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، میں نے گلے شکوے کیے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پارٹی اختلافات کی بات میڈیا پر نہیں کرنی۔

عمران خان نے گلے لگایا ، گلے شکوے دور ہو گئے ، شیر افضل مروت

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 22اگست کے جلسے کی تیاری کریں، میں نے کہا احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کی فہرست سے نکالنے پر پارٹی اختلاف شروع ہوا،مجھے کوئی عہد ہ نہیں چاہیے اور نہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی بات ہوئی۔


متعلقہ خبریں