ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حراست میں لےلیا گیا

Adyala Jail

سیکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا ،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان کیلئے خدمات کا اعتراف، 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو اعزازات دینے کی منظوری

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے ،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں