وفاقی وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ جبکہ مہنگائی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
میڈیم ٹرم میکرو اکنامک فریم ورک میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال مہنگائی 12 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد پر آجائے گی جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا جبکہ جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو بڑھ کر 15 ہزار 555 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 3 ہزار 851 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے 1 ہزار 388 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔
مالی خسارہ 9 ہزار 655 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے۔ مالی سال 2025-26 میں قرضوں پر سود کا بل 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جبکہ قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر 10 ہزار 283 ارب خرچ ہوں گے۔
حسینہ واجد کے بیٹے کی امریکہ سے متعلق اپنی والدہ سے منسوب بیان کی تردید
آئندہ مالی سال برآمدات 37.95 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 31.70 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔ پنشن بل بڑھ کر 1166 ارب روپے اور سول امور کے اخراجات 881 ارب روپے ہو جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے ٹیم ایف بی آر کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لیبر قانون میں اہم تبدیلیاں کردیں
اجلاس میں وفاقی وزیر نے ایف بی آر کے سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی خدمات باالخصوص بجٹ سازی کے عمل اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ان کے کردارکو سراہا۔
انہوں نے نئے تعینات ہو نے والے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا بھی خیر مقدم کیا اور ادارے کی قیادت کرنے اور تفویض کردہ اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔